ایکسیس اَن لاکڈ: سرحدوں کے بغیر انٹرنیٹ

آزادانہ معلومات سے باخبر رہیے — چاہے آپ جہاں کہیں بھی ہوں

مبارک! آپ کو اوپن انٹرنیٹ کا گیٹ وے مل گیا ہے۔ جرمنی کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ڈی ڈبلیو آپ کو آزادانہ معلومات تک محفوظ اور سادہ طریقے سے رسائی کی پیشکش کرتا ہے، تب بھی جب آپ کے علاقے میں ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہوں۔

اس لنک کو کاپی کیجیے اور میسنجر یا ای میل کے ذ‌ریعے اپنے دوستوں کو بھیجیے۔ جتنے زیادہ لوگ اسے جانیں گے، اتنے ہی زیادہ لوگوں کی اوپن انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ڈی ڈبلیو –ایکسیس

DW App

ہماری لائٹ ویٹ اینڈروئڈ ایپ کے ذریعے محفوظ راستہ: ڈی ڈبلیو تک رسائی کے لیے "DW Access" خود کار طریقے سے سنسرشپ سے بچنے کا راستہ ہے۔ یہ ایپ آپ کا ڈیٹا ڈرین نہیں کرتی، اسے آف لائن بھی یوں استعمال کیا جا سکتا ہے کہ ڈی ڈبلیو کے سارے مواد تک مکمل رسائی ممکن رہتی ہے۔ اس کے ذریعے صارفین مندرجات کو پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کی صورت میں شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

  • کسی متبادل ایپ سٹور سے اے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ کیجیے، یا یہیں پر dw.com سے۔
  • آپ کا براؤزر آپ کو ایک سکیورٹی وارننگ دکھا سکتا ہے، لیکن یہ ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈز کی صورت میں قطعی معمول کی بات ہے۔ اس کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ تسلی سے یہ عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔
  • جب براؤزر پوچھے تو آپ اسے تسلی سے نامعلوم ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں (یہ اجازت آپ ایپ انسٹال کرنے کے بعد آسانی سے غیر فعال بنا سکتے ہیں)۔
  • ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کو کھولیے اور انسٹالیشن کے لیے ہدایات پر عمل کیجیے۔

نوٹ: گوگل پلے پر یہ اینڈروئڈ ایپ سنسرشپ کا شکار علاقوں میں رسائی سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کی وجہ سے دستیاب نہیں۔

ایپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

سائفن

DW App

پابندیوں سے بچنے کا آسان اور تیز رفتار راستہ، جو فری بھی ہے اور محفوظ بھی۔ رجسٹریشن کے بغیر ای میل کے ذریعے ریکوئسٹ بھیجے: اس پتے dw-s@psiphon3.com پر محض ایک خالی ای میل بھیجیے، تاکہ آپ کو ایک ڈاؤن لوڈ لنک بھیجا جا سکے۔

یا یہ ایپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے:

اینڈروئڈ کے لیے سائفن حاصل کریں
ونڈوز کے لیے سائفن حاصل کریں

ٹور براؤزر

DW App

اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ براؤز کیجیے۔ ٹور (Tor) آپ کی ٹریفک کو انکرپٹ کرتا ہے اور سنسرشپ کو بائی پاس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹور آپ کی ٹریفک کو کئی رینڈم ٹور نوڈز میں سے شناخت کے بغیر گزار کر آپ کے کنکشن ڈیٹا اور آپ کی پہچان کو خفیہ رکھتا ہے۔

  • ٹور براؤزر torproject.org سے ڈاؤن لوڈ کیجیے یا ایک خالی ای میل gettor@torproject.org پر بھیجیے۔
  • براؤزر سیٹنگز میں جا کر مینیو میں ’’برجز‘‘ پر جائیے، ’’ایک برج استعمال کریں‘‘ کا انتخاب کیجیے، اور پھر ’نئے برج کی ریکوئسٹ کیجیے‘ کو منتخب کیجیے۔
  • ڈی ڈبلیو تک انیئن (onion) لنک کے ذریعے رسائی حاصل کیجیے۔ اس کے لیے اس یو آر ایل (URL) کو اپنے ٹور براؤزر میں کاپی کیجیے۔
ٹور ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

مرر لنک

DW App

مرر لنک استعمال کیجیے۔ یہ کسی بھی براؤزر میں کام کر سکتا ہے اور ایک متبادل ایڈریس کے ذریعے آپ کو ڈی ڈبلیو تک رسائی دے دیتا ہے۔

مرر لنک کے ذریعے dw.com تک رسائی حاصل کیجیے۔

How to share

ان معلومات کو صرف ان لوگوں کے ساتھ ہی شیئر کریں، جن کو آپ جانتے ہیں اور جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔